پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ،مضر صحت آئل اور مصالحہ جات ضبط

پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ،مضر صحت آئل اور مصالحہ جات ضبط

مختلف برانڈز کی نقل ، غلط لیبلنگ پر فیکٹری سیل،نمونے لیبارٹری ارسال

جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں نواحی گاؤں 113دس آر میں پاپڑ فیکٹری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ مضرِ صحت آئل اور ناقص مصالحہ جات کے استعمال پر اشیاء قبضہ میں لے لیں ۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف برانڈز کی نقل اور غلط لیبلنگ پر پاپڑ فیکٹری کو سیل کر دیا، 50کلو ناقص تیل اور 320کلو گرام مصالحہ جات کے نمونے قبضہ میں لیکر سیمپل لیبارٹری کو بھجوا دیے گئے ۔پاپڑ فیکٹری مالک کے خلاف تھانہ جہانیاں میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کہا عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن جاری رہے گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں