مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

مسلح افراد کی فائرنگ سے  نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

بورے والا (نمائندہ دنیا)مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 471ای بی کا ۔۔۔

رہائشی محمد حسین پی آئی لنک نہر کے قریب موجود تھا کہ مسلح افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں