کیتھ لیب کا افتتاح دل کے مریضوں کیلئے تحفہ ‘ثاقب خورشید

 کیتھ لیب کا افتتاح دل کے مریضوں کیلئے تحفہ ‘ثاقب خورشید

وہاڑی میں دل کے مریضوں کیلئے جدید طبی سہولت دینے پر وزیر اعلیٰ سے اظہارتشکر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ شہری و دیہی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیتھ لیب کا قیام ایک شاندار اور تاریخی تحفہ ہے ، جس پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، بطور ممبر پنجاب اسمبلی مجھے اس بات پر دلی مسرت ہے کہ حکومت پنجاب نے وہاڑی جیسے اہم ضلع میں دل کے مریضوں کے لیے جدید طبی سہولت فراہم کی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یہ انیشی ایٹوز عوامی خدمت کی روشن مثال ہیں، وہاڑی کے عوام کی جانب سے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی وہاڑی کو اسی جذبے کے تحت مزید ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے نوازا جاتا رہے گا کیونکہ یہی عوام کی حقیقی خدمت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کیتھ لیب میں نصب جدید مشینری کا معائنہ کیا اور نئے تعینات ہونے والے طبی عملے سے تعارفی ملاقات بھی کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق اور دیگر ڈاکٹر زحضرات بھی موجود تھے ۔ اس سہولت کے آغاز سے اب وہاڑی کے عوام کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں