سی پی او ملتان کا سیلانی دسترخوان حسین آگاہی کا دورہ

سی پی او ملتان کا سیلانی  دسترخوان حسین آگاہی کا دورہ

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سیلانی ویلفیئر کے زیرِ انتظام دسترخوان (حسین آگاہی) کا دورہ کیا۔۔

 جہاں انہوں نے مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی خوراک اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سی پی او ملتان نے دسترخوان کے انتظامات، صفائی، نظم و ضبط اور مستحقین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سیلانی ویلفیئر کی جانب سے کئے جانے والے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور غریب و نادار افراد کیلئے سہارا بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو باعزت انداز میں معیاری خوراک کی فراہمی ایک قابلِ تحسین عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں