ہونہار سکالر شپ کیلئے یونٹ بنانے کا فیصلہ

ہونہار سکالر شپ کیلئے یونٹ بنانے کا فیصلہ

تعیناتیوں کیلئے درخواستیں طلب، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آئی ٹی پروفیشنلز سمیت مختلف عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کردیا ، اسامیاں کنٹریکٹ، پروجیکٹ کی بنیاد پر پُر کی جائینگی ویب ڈویلپر، سافٹ ویئر ڈویلپر ، انفراسٹرکچر، یو آئی/یو ایکس، موبائل ایپلی کیشن ، ویب ایپلی کیشن، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، آئی ٹی اسسٹنٹ سمیت مختلف عہدوں پر بھرتی ہوگی

 ملتان (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب ہونہارسکالرشپ پروگرام کو شفاف بنانے کے لئے مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کافیصلہ، تعیناتیوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں تفصیل کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے آئی ٹی پروفیشنلز سمیت مختلف عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے یہ تمام آسامیاں خالصتاً کنٹریکٹ اور پروجیکٹ بنیادوں پر پُر کی جائیں گی ۔ویب ڈویلپر، سافٹ ویئر ڈویلپر (آئی ٹی سسٹم، انفراسٹرکچر، یو آئی/یو ایکس، موبائل ایپلی کیشن اور ویب ایپلی کیشن)، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، آئی ٹی اسسٹنٹ، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایگزیکٹو، ویڈیو ایڈیٹر/ اینیمیٹر اور کیمرہ مین سمیت مختلف عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔پی ایچ ای سی کے مطابق9 سکیل کی اسامیوں کے لئے ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ 7سکیل کے تحت 1 لاکھ 75 ہزار اور PPS-6 کے تحت 1 لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ پیکیج دیا جائے گا۔ مجموعی طور پر مختلف اسامیوں پر ایک سے زائد امیدواروں کی تقرری کی جائے گی۔درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے ۔ اہل امیدوار 11 فروری 2026 تک پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ آن لائن فارم کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی 12 فروری 2026 شام 5 بجے تک بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ/کوریئر ارسال کرنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں