نظام عدل میں بائیومیٹرک تصدیق ریلیف کا نظام احسن اقدام، خواجہ قیصر
ملتان (کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائی کورٹ نے نظامِ عدل کی بہتری کے لئے ایک تاریخی اقدام کیا ہے ، جس کے تحت بائیو میٹرک تصدیق اور ریلیف کا نیا نظام نافذ کیا جائے گا۔
اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی۔بار اور بینچ کے درمیان مثالی تعاون کے نتیجے میں سائلین کے لئے بائیو میٹرک فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس نظام سے بار ایسوسی ایشنز کو بھی فائدہ ہوگا، جہاں ہر کیس کی تصدیق پر 60 روپے (35 روپے گرانٹ ان ایڈ + 25 روپے بار ویلفیئر) براہِ راست متعلقہ بار ایسوسی ایشن کو ملیں گے ۔مزید برآں، وکلاء کی ڈگریوں کی شفاف تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ایک جدید اور مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔