بلدیاتی ایکٹ جمہوریت کیساتھ کھلا مذاق ، نسیم لابر

بلدیاتی ایکٹ جمہوریت  کیساتھ کھلا مذاق ، نسیم لابر

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، اے ڈی خان بلوچ اور خواجہ عمران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

پاکستان پیپلزپارٹی اپنے قیام سے آج تک عوام کو بااختیار بنانے اور خوشحال کرنے کے لئے پرعزم رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اختیار بیوروکریسی کا نہیں بلکہ عوام کا بنیادی اور آئینی حق ہے ۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء میں عوامی نمائندگی کو ختم کر کے اختیارات بیوروکریسی کے حوالے کرنا جمہوریت کے ساتھ کھلا مذاق ہے ۔ گلی محلہ کی سطح کے مسائل وہاں کے منتخب نمائندے ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور عوامی شکایات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کسی صورت عوام کو بے اختیار بنانے کی اس پالیسی کو قبول نہیں کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں