غزہ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت شرمناک،مفتی عامر
ملتان (کرائم رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، نور خان ہانس ایڈووکیٹ، حافظ محمد عمر شیخ اور رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ۔۔۔
ٹرمپ کے ایماء پر تشکیل دیا جانے والا غزہ بورڈ مظلوم فلسطینیوں کی حقیقی ترجمانی نہیں کرتا اور حکومت پاکستان کا اس میں بیٹھنا شرمناک فعل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ پوری قوم کے سامنے ہے ۔مفتی عامر محمود نے گندم کے حوالے سے سبسڈی کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کا کہنا کہ آئی ایم ایف اجازت نہیں دے رہی، موجودہ صورتحال میں بے معنی ہے کیونکہ گندم پانچ ہزار روپے فی من فروخت ہو رہی ہے اور غریب عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔