گرڈ اسٹیشنوں کی مرمت کا مقصد نظام محفوظ بنانا ،مشتاق اٹھنگل
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل نے کہاہے کہ گرڈاسٹیشنوں کی سالانہ مرمت کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام کو محفوظ، مستحکم اور فالٹ فری بنانا ہے ۔ا
نتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں شعبہ جی ایس او اور آپریشن کی ٹیمیں مشترکہ طورپر گرڈسسٹم اور لوٹینشن سسٹم کی مرمت کررہی ہیں ۔ 132کے وی خانیوال گرڈاسٹیشن کی سالانہ مینٹی نینس میں بس بار شٹ ڈائون کے دوران مرمتی اور حفاظتی کام سرانجام دئیے گئے ۔ اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن طاہر احمد اور آر ای نوید حسین کی نگرانی میں جمپرز اور ڈراپرز کو ٹائٹ کیا گیا جبکہ آئسولیٹرز اور بس بار آئسولیٹرز کی آئلنگ، گریسنگ اور مکمل کلیننگ بھی کی گئی۔