کریش مینٹی نینس پروگرام کے باعث بجلی بندش کا شیڈول

کریش مینٹی نینس پروگرام  کے باعث بجلی بندش کا شیڈول

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کریش مینٹی نینس پروگرام،

گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 26 اور 27جنوری کو مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔26 جنوری کو ملتان سرکل کے 11کے وی چناب، غازی پور، سانگی اور نیو چاون فیڈرز سے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی روز 11 کے وی گلزار پور، جھوک وینس، سلارواہن اور گلزار پور فیڈرز سے صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی معطل رہے گی جبکہ 11 کے وی کوٹ رب نواز فیڈر سے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں