نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف میپکو کارروائی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی کی ہدایت پر نورپور سب ڈویژن پاکپتن کے دیہی علاقوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
ایکسین پاکپتن ڈویژن اور ایس ڈی او نورپور سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے 11 کے وی نورجھنگ فیڈر کے زیر انتظام علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر دو زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی۔تفصیلات کے مطابق چک سردول میں چار ماہ سے 12 لاکھ روپے سے زائد واجبات کے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل میٹر بنام سید خاور مجتبیٰ شیرازی کی بجلی منقطع کی گئی جبکہ چک 56/SP سردول میں چار ماہ سے 7 لاکھ 41 ہزار روپے واجبات ادا نہ کرنے پر زرعی ٹیوب ویل میٹر بنام سید ولایت حسین شاہ کی بجلی بھی کاٹ دی گئی۔