کمرشل، گھریلو نادہندگان سے ریکوری تیزکی جائے ،گل محمد

کمرشل، گھریلو نادہندگان سے ریکوری تیزکی جائے ،گل محمد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ۔۔۔

کمپنی کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل آفیسرز اور ریونیو آفیسرز اہداف حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں اور آپریشنل ہدایات پر100فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کسی قسم کی کوتاہی، سستی، غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر سطح پر جوابدہی یقینی بنائی جائے گی۔وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے افسروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 180سب ڈویژنوں میں ٹاپ 25گھریلو اور کمرشل نادہندگان ،رننگ اور مستقل منقطع کنکشنز سے بقایاجات کی فوری وصولی کریں اور تمام ایس ڈی اوز اپنی اپنی سطح پر فوری اقدامات کریں اور جامع پیش رفت رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجیں تاکہ

کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے ۔سرکاری اداروں /محکموں سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسروں سے رابطہ کیاجائے ۔ خراب اور جلنے والے میٹرز سب ڈویژنل دفاتر سے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوائے جائیں ۔ڈیٹا ریٹریول اور سسٹم اپ ڈیٹیشن کے عمل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے ۔ تمام ڈیٹا ریٹریول چارجنگ رپوٹس دسمبر 2025ء تک مکمل اور درست کرنے کے ساتھ زیر التواء میٹر چینج آرڈرز تک لازمی طور پر میٹر ڈیٹا مینجمنٹ (ایم ڈی ایم) سسٹم پر پوسٹ کی جائیں بتاکہ ڈیٹا مینجمنٹ میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ بیچ وائز ریکوری کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے بالخصوص بیچ 30 پر خصوصی فوکس کرتے ہوئے صنعتی صارفین کے ڈیٹ ایکسٹینشن کیسزسے فوری بقایاجات کی ریکوری یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں