پی پی پنجاب کو فعال بنانے میں فریال تالپور کا کردار،ندیم اختر

پی پی پنجاب کو فعال بنانے میں  فریال تالپور کا کردار،ندیم اختر

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے صدر ملک ندیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال، منظم اور متحرک بنانے میں فریال تالپور کا کردار ناقابلِ فراموش رہا ہے ۔

ان کی نگرانی میں کارکنوں کی عزتِ نفس کو مقدم رکھا گیا اور پارٹی سرگرمیاں گراس روٹ لیول تک مؤثر انداز میں جاری رہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فریال تالپور کو ایک مرتبہ پھر پنجاب کی تنظیمی نگرانی سونپی جائے تاکہ پارٹی کو درپیش جمود کا خاتمہ ہو سکے ۔ایک بیان میں ملک ندیم اختر نے کہا کہ فریال تالپور کے دورِ نگرانی میں ہر سال بینظیر بھٹو اور قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پنجاب بھر سے کارکنوں کے لئے خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جاتا تھا، جس سے جیالوں میں جوش، وابستگی اور اعتماد پیدا ہوا اور پارٹی ایک مضبوط عوامی قوت کے طور پر نظر آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں