چار مسلح افراد عمرہ کے لیے رکھی رقم لوٹ کر فرار

چار مسلح افراد عمرہ کے لیے رکھی رقم لوٹ کر فرار

گگو منڈی (نامہ نگار)نواحی گاؤں 183 ای بی میں چار مسلح افراد گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 13 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

متاثرہ خاندان کے مطابق لوٹی گئی رقم عمرہ کی ادائیگی کے لیے جمع کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق حافظ صفدر علی اور ان کی اہلیہ کام کے سلسلے میں لاہور گئے ہوئے تھے جبکہ گھر میں ان کے دو کمسن بیٹے شعیب، کاشف اور چار خواتین موجود تھیں۔ ملزمان دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور خواتین و بچوں پر تشدد کرتے ہوئے نقدی اور دو تولہ طلائی زیورات چھین لیے ۔واردات کے بعد اہلِ دیہہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہات میں گشت بڑھایا جائے اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں