عمران خان نے بدتمیزی کا کلچر فروغ دیا، یوسف کسیلیہ

عمران خان نے بدتمیزی کا کلچر فروغ دیا، یوسف کسیلیہ

گگو منڈی (نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

ماضی میں کبھی بیلین ٹری منصوبے اور کبھی لنگر خانوں کے نام پر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا اور اربوں روپے ضائع کر دیے گئے ، مگر کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ پایۂ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے مکمل ہوئے جن سے آج بھی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ چودھری محمد یوسف کسیلیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نوجوان نسل میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا، جس سے معاشرے میں اخلاقی اقدار کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ہر حصے میں میاں نواز شریف کے دور کی موٹرویز، صحت عامہ کے منصوبے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام، خواتین فلاحی منصوبے ، ہمت کارڈ، کسان کارڈ، لیپ ٹاپ سکیم اور طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف عوام میں مقبول ہیں۔چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جبکہ سابق دور میں تعلیمی ادارے منفی سیاست کا مرکز بنے رہے اور پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار رہا۔ آج پاکستان معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط ہے اور گرین پاسپورٹ کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں