ماں اور خالہ پر تشدد، ملزم تاحال آزاد، سنگین نتائج کی دھمکیاں
وہاڑی(خبرنگار ) نواحی علاقے 174 ڈبلیو بی میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی جانب سے اپنی ماں اور خالہ پر تشدد کا معاملہ، پولیس تھانہ ٹھینگی نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ نمبر 49/26 درج کر لیا تاہم تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
یاد رہے کہ بشیراں بی بی کے بیٹے نعیم نے چند روز قبل جائیداد کے تنازع پر اپنی والدہ اور خالہ خورشید بی بی کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نے پسٹل کے بٹ سے خالہ کے منہ پر وار کیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا، متاثرہ خورشید بی بی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم اب بھی انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ خورشید بی بی نے ڈی پی او وہاڑی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے ، ملزم کی فوری گرفتاری، جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔