اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ٹیچنگ پریکٹس انالسس فارم فعال

اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ٹیچنگ پریکٹس انالسس فارم فعال

اساتذہ کو تدریسی سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی تدریسی کارکردگی کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے ایچ آر ایم ایس پورٹل پر ‘‘ٹیچنگ پریکٹس انالسس فارم’’ فعال کر دیا ہے ، جس کے تحت تمام اساتذہ کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تدریسی سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن اپلوڈ کریں اس فارم میں اساتذہ کو اپنی جاری تدریسی سرگرمی یا سبق کا عنوان درج کرنا ہوگا، دورانِ تدریس ایک مختصر ویڈیو اپلوڈ کرنا ہوگی جس کا سائز 5 ایم بی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ، جبکہ کلاس روم میں ہونے والی سرگرمی کی ایک واضح تصویر بھی فراہم کرنا لازم ہوگا جس کا سائز 200 کے بی تک محدود رکھا گیا ہے ۔ محکمہ سکولز کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنا، تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور مانیٹرنگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ، تاکہ تعلیمی عمل میں شفافیت اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے ۔شہری حلقوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اقدام کو سراہا ہے اور فوری عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں