اطالوی سفیر کا دورہ ملتان چیمبر، سرمایہ کاری کی دعوت

اطالوی سفیر کا دورہ ملتان چیمبر، سرمایہ کاری کی دعوت

عہدیداران کاٹیکسٹائل، زراعت و صنعت میں اطالوی تعاون بڑھانے پر زور

ملتان (لیڈی رپورٹر)اٹلی کی اسلام آباد میں تعینات سفیر ماریلینا آرمَیلین نے اپنے دورۂ ملتان کے موقع پر ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ایوان آمد پر صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ، نائب صدر اظہر بلوچ اور سینئر ممبران نے اطالوی سفیر، ان کے شوہر اور فرسٹ ٹریڈ سیکرٹری کا استقبال کیا۔ صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے دوطرفہ تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان زرعی اور صنعتی لحاظ سے زرخیز خطہ ہے ، یہ علاقہ کاٹن، گندم اور آئل سیڈز کی پیداوار کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بڑا مرکز ہے جبکہ پیسٹی سائیڈز، فرٹیلائزر، فوڈ مینوفیکچرنگ، پولٹری فیڈ، بلیو پاٹری، کیمل سکن اور ہینڈیکرافٹس میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں