جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ قائم
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری کو جعلی ٹکٹس فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کینٹ پولیس کے مطابق اے ایس آئی عبدالرؤف نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر اے ایس ایف نے دونوں کو تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کی۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم اسحاق، جو ایک ٹریول ایجنٹ ہے ، نے شہری کو بیرونِ ملک جانے کے لئے جعلی ٹکٹس فروخت کرکے لاکھوں روپے ہتھیائے۔