بے نظیر انکم سپورٹ میں غیر قانونی کٹوتی پر گرفتاریاں

بے نظیر انکم سپورٹ میں غیر قانونی کٹوتی پر گرفتاریاں

ایف آئی اے نے بہاولپور، راجن پور اور وہاڑی میں دس ملزمان گرفتار کئے

ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان نے بہاولپور، راجن پور اور وہاڑی میں کارروائیوں کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث دس ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1,000سے 1,500روپے غیر قانونی طور پر کم کر رہے تھے ۔ گرفتار افراد سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فون، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور ان کے دیگر ممکنہ جرائم کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں تاکہ عوامی مالی امداد میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں