وہاڑی:پی ایم اے الیکشن، تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب

وہاڑی:پی ایم اے الیکشن، تمام عہدیدار بلامقابلہ کامیاب

محسن ممتاز صدر، احمد مصطفی نائب صدر، زین العابدین جنرل سیکرٹری منتخب

وہاڑی (خبرنگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن وہاڑی کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ، جس میں تمام عہدوں کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور مقررہ وقت میں کسی بھی عہدے پر مقابل امیدوار سامنے نہ آنے کے باعث امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔کامیاب امیدواروں میں صدر ڈاکٹر محسن ممتاز، نائب صدر ڈاکٹر احمد مصطفی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زین العابدین، لیڈی نائب صدر ڈاکٹر رامش افتخار، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عثمان ہاشم، لیڈی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شازیہ احسن، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر وقار احمد شامل ہیں۔نومنتخب صدر ڈاکٹر محسن ممتاز نے کہا کہ ڈاکٹر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ پی ایم اے وہاڑی کو ایک مضبوط، متحرک اور مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں ڈاکٹرز کے پیشہ ورانہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور صحتِ عامہ کی بہتری کے لیے ادارہ جاتی کردار ادا کیا جائے گا۔ ومنتخب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زین العابدین نے کہا کہ پی ایم اے وہاڑی میں اتحاد، باہمی احترام اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں