سیکرٹری صحت کا ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

سیکرٹری صحت کا ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

رات کو سرجریز کا آغاز عوام کو بروقت سہولیات کی عملی مثال، نادیہ ثاقب

ملتان (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے گزشتہ روز رات گئے مریم نواز ہسپتال شیر شاہ اور ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، فارمیسی، انتظامی امور اور صفائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکرٹری صحت نے فارمیسی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، علاج کے معیار اور دیگر سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے مریم نواز ہسپتال میں تعینات ہیلتھ منیجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔نادیہ ثاقب نے رات کے اوقات میں جاری سرجریز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت سے متعلق اقدامات کی ایک نمایاں کامیابی قرار دیا اور کہا کہ آر ایس سی جیسے مراکز میں رات کے وقت سرجریز کا آغاز عوام کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کی عملی مثال ہے ۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب شہباز نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ بعد ازاں سیکرٹری صحت نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں مختلف وارڈز، رومز، فارمیسی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں