نشتر یونیورسٹی میں نئے میڈیکل پروگرامز کی باقاعدہ منظوری

نشتر یونیورسٹی میں نئے میڈیکل پروگرامز کی باقاعدہ منظوری

یو ایچ ایس سے منتقلی، پی ایم ڈی سی منظوری کے بعد طلبہ کو مسائل سے نجات

ملتان (لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)کے تحت مختلف پروگرامز کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی منتقل کرنے کیلئے عملی کاوشیں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مزید 10 ایف سی پی ایس اور 4 ایم سی پی ایس پروگرامز کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے باقاعدہ منظوری بھی حاصل ہو گئی ہے ۔ایم ڈی ایم ایس پروگرامز جو پہلے یو ایچ ایس کے ساتھ رجسٹرڈ تھے، انہیں بھی پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)کی جانب سے جن پروگرامز کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، انہیں بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ پہلے سے فارغ التحصیل طلبہ کو سی پی ایس پی رجسٹریشن میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔اگر یہ منظوری نہ ملتی تو دوبارہ انسپکشن وزٹ اور فیس جمع کرانے کا مرحلہ درپیش ہوتا، تاہم اب تمام پروگرامز کی منظوری سے یہ عمل ختم ہو گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں