بس حادثہ میں 4افراد کی ہلاکت پر جہانگیر ترین کا اظہار افسوس

بس حادثہ میں 4افراد کی ہلاکت  پر جہانگیر ترین کا اظہار افسوس

ملتان (لیڈی رپورٹر )جہانگیر خان ترین نے لودھراں میں بس اور ٹرک کے المناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جہانگیر خان ترین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں