ترقیاتی منصوبوں کے سبب بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر )میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ،
کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈاسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 2اور3فروری کومختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سے 2فروری کوملتان سرکل کے 11کے وی مظفر آباد،پیرقتال اورپیراں غائب فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11کے وی گلشن اقبال،ککری والا اورنشتر2فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک،2اور3فروری کو11کے وی اکبر شاہ،نیو گرے والا،ماڈل ٹائون،بُچ ولاز،واپڈا ٹائون فیز1،ایم ڈی اے ،ڈیہڑ،نیوائیرپورٹ اور عمر فاروق فیڈرز سے نو بجے صبح سے دو بجے دن تک بجلی بند رہے گی ۔