لائنز انٹرنیشنل، نصر اللہ چودھری ڈسٹرکٹ گورنر نامزد

لائنز انٹرنیشنل، نصر اللہ چودھری  ڈسٹرکٹ گورنر نامزد

ملتان (لیڈی رپورٹر)لائنز انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305-N1 کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں خواجہ فاروق گروپ نے لائن نصر اللہ چودھری کو ڈسٹرکٹ گورنر کے عہدے کے لئے باقاعدہ طور پر نامزد کر دیا ہے ۔

انتخابات آئندہ مئی میں متوقع ہیں، جبکہ سینئر لائنز رہنماؤں اور مختلف کلبز کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی سامنے آ چکا ہے ۔ انڈس لائنز کلب نے بھی باقاعدہ قرارداد منظور کر کے نامزدگی کی توثیق کر دی ہے ۔اس حوالے سے ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں لائنز انٹرنیشنل سے وابستہ سینئر ارکان اور مختلف کلبز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں