رحیم یارخان ،لاکھوں کے ڈاکے ، شہری مال وزر سے محروم
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈاکوراج برقرار ہے ، جہاں مزید تین وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق پہلی واردات ادویات کمپنی کے ریگولیٹری آفیسر کامران احمد کے ساتھ پیش آئی، جو اپنے عملے کے ہمراہ شہ زور ڈالہ ویگن پر ادویات کی سپلائی اور ریکوری کے بعد واپس جا رہے تھے ۔ ہسپتال چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی رکوا کر اسلحہ کے زور پر ڈلیوری مین سے 20 لاکھ 45 ہزار 600 روپے نقدی، جبکہ ڈرائیور سے پرس اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات محلہ عباسیہ سنجرپور کے رہائشی مہران علی کے ساتھ پیش آئی، جو قومی شاہراہ پر اپنی دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کی موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ تین مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھین لی۔تیسری واردات موضع موسیٰ کانجو کے رہائشی اللہ ڈیوایا کے ساتھ پیش آئی، جو آئل سپلائی کے بعد پک اپ پر واپس آ رہے تھے کہ مسلح افراد نے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین لی۔ پولیس نے تاحال مقدمات درج نہیں کیے ۔