تجاوزات کیخلاف آپریشن غیر قانونی دکانیں مسمار

 تجاوزات کیخلاف آپریشن  غیر قانونی دکانیں مسمار

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ۔۔۔

غیر قانونی دکانیں اور دیگر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے شریف پلازہ میں عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی دکان مسمار کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی وسیع گلیاں، بازار اور سڑکیں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں اور آمد و رفت آسان بناتی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ثبوت کے ساتھ تجاوزات کی نشاندہی کریں تاکہ چھان بین کے بعد موثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی تجاوزات کرنے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں