شہری کی درخواست پراغواء اور چوری کا مقدمہ درج
میلسی (نامہ نگار )تھانہ سٹی میلسی میں شہری محمد منظور ولد عبدالغفور سکنہ گلزار ٹاؤن میلسی کی درخواست پر اغواء اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
مدعی کے مطابق وہ اشاعت القرآن مدرسہ میں باورچی کے طور پر ملازم ہے ۔ وہ حسب معمول اپنی اہلیہ کے ہمراہ مدرسہ گیا جبکہ گھر میں اس کی نابالغ بیٹی موجود تھی۔ واپسی پر دیکھا کہ گھر کے دروازے کھلے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔مدعی کے شور مچانے پر ہمسایہ گواہان غلام عباس، مختیار اور محمد یونس موقع پر پہنچے جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے صبح کے وقت عدنان، بہادر، ارم بی بی، دلاور اور ایک نامعلوم شخص اللّٰہ بخش کو مدعی کی بیٹی اور سامان کی گٹھڑی کے ہمراہ جاتے دیکھا ہے ۔