موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بزرگ شہری جاں بحق
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوٹ ادو شہر میں نیو سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بزرگ شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کی گئی۔ بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سوار کی چادر چین میں پھنسنے کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہوئی، جس کے نتیجے میں شہری جانبر نہ ہو سکا۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق سبزی منڈی کے قریب بستی لوہار والا کوٹ ادو سے تھا اور ان کا نام نذر حسین تھا، جن کی عمر تقریباً 70 سال بتائی گئی۔ ظاہری طور پر کسی قسم کی چوٹ کے آثار سامنے نہیں آئے ، تاہم شدید صدمے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ لواحقین کی خواہش پر میت ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے قریبی گھر منتقل کر دی گئی۔