اسلامیہ یونیورسٹی میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد

اسلامیہ یونیورسٹی میں حج  تربیتی پروگرام کا انعقاد

بہاولپور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف حج ملتان، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حج تربیتی پروگرام 2026 کا انعقاد کیا۔

 پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربک سٹڈیز نے خصوصی گفتگو کی۔ ڈائریکٹر حج ملتان، ناظم ریحان عباس کھوکھر نے یونیورسٹی میں حج 2026 کے تربیتی پروگرام کیلئے یونیورسٹی آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں