ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح
لودھراں(سٹی رپورٹر )ضلع لودھراں میں قومی انسداد پولیو مہم،ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مہم کا افتتاح کیا ۔۔
۔قومی انسداد پولیو مہم5فروری تک جاری رہیگی۔افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید،ڈاکٹر ریاض حسین اور دیگرافسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے اور انکی فنگر مارکنگ بھی کی۔ضلع بھر میں5 سال سے کم عمر3 لاکھ 85ہزار27 سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ،پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مائیکرو پلان پر مکمل عمل کیا جائے ،پولیو ٹیمیں گھر گھر جائیں،فرائض میں کوتاہی نہ برتی جائے ۔