وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144نافذ کردی

وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144نافذ کردی

تین فٹ سے زائد کھدائی اور تعمیرات کیلئے تحریری اجازت لازمی قرار

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ضلع وہاڑی میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تین فٹ سے زائد کھدائی یا تعمیراتی کام کے لیے متعلقہ محکمے سے تحریری اجازت لینا لازمی ہے ۔ کوئی بھی شخص اپنے گھر یا باہر بغیر اجازت کے تین فٹ سے زیادہ زمین نہیں کھود سکتا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گہری کھدائی، کھوی، کنواں یا عمارت گرانے سے مختلف حادثات پیش آ رہے تھے ۔ اس لیے اجازت نامے اور حفاظتی اقدامات کے بغیر کسی بھی کھدائی یا تعمیر کی اجازت نہیں ہوگی۔ حفاظتی اقدامات میں عمارت کے اطراف لوہے کی حفاظتی چادریں، رات میں روشنی کا انتظام اور جگہ پر سیکورٹی گارڈز کی موجودگی شامل ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ پابندی کا مقصد انسانی جانوں کا تحفظ اور حادثات سے بچاؤ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ افراد اور ادارے حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کام کے دوران کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں