جنوری میں 5542افراد کو ریسکیو کیا گیا:عبیداللہ

جنوری میں 5542افراد کو ریسکیو کیا گیا:عبیداللہ

بلندو بالا عمارات، فیکٹریوں، سکولز اور کالجز کا فوری آڈٹ کیا جائے

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عبیداللہ خان نے بتایا کہ جنوری 2026 میں ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کو 5549 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو 1122 نے ان تمام ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 5542 افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 2798 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی اور 2621 افراد کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 123 افراد جانبحق ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے اور دیگر حادثات کے پیش نظر تمام کمرشل، نان کمرشل، بلندو بالا عمارات، فیکٹریاں، سکولز اور کالجز کا فوری آڈٹ کیا جائے ۔ حفاظتی اقدامات میں فائر ہائیڈرنٹس، ہوا دار سیڑھیاں، سیفٹی مینیجر، فائر رسپانس ٹیم، سی-سی-ٹی-وی کیمرا، سموک ڈیٹیکٹرز، فرسٹ ایڈ کٹ اور آکسیجن سلنڈر شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تاجروں اور انجمن تاجران سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر ان اقدامات کی یقین دہانی کرائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں