ہارس اینڈ کیٹل شو ختم ،ٹرافیاں، نقد انعامات،موٹرسائیکلیں تقسیم
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مظفرگڑھ میں ایک روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی۔۔
اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیا نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نیزہ بازی سمیت مختلف مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ڈی پی او مظفرگڑھ کے ہمراہ کامیاب شرکاء میں نقد انعامات تقسیم کیے۔