تین لڑکیوں سمیت 4افراد اغوا پولیس نے تلاش شروع کردی
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ مخدوم رشید پولیس کو رانی عاشق نے بتایا کہ ملزم حسنین وغیرہ ان کی بیٹی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔۔۔
اسی دوران مظفر آباد پولیس کو رمضان شاہ نے اطلاع دی کہ ملزم صابر شاہ اور یاسر نے ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا، جبکہ غلام عباس نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے ان کے بیٹے علی حمزہ کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔