نیو ملتان تھانے میں ایس پی سٹی کی کھلی کچہری

نیو ملتان تھانے میں ایس پی سٹی کی کھلی کچہری

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی سٹی ڈویژن ڈاکٹر خدیجہ عمر کی جانب سے ۔۔

 تھانہ نیو ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں متعلقہ ایس ایچ اوز اور تمام تفتیشی افسر بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری کے دوران ایس پی سٹی ڈاکٹر خدیجہ عمر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شکایات پر موقع پر ہی فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے اور سائلین کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں