منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 20 سال قید بامشقت
تنویر عباس کو 10 کلو 560 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا
لودھراں (سٹی رپورٹر ) پولیس کی بہترین تفتیش، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی مؤثر قانونی پیروی کے باعث منشیات جیسے معاشرتی ناسور کے خلاف اہم عدالتی فیصلہ سامنے آ گیا۔ معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم تنویر عباس راجپوت کو 20 سال قید بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ترجمان پولیس کے مطابق، سٹی پولیس نے ملزم تنویر عباس کو 10 کلو 560 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، جس کے خلاف 9 فروری 2025 کو منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کے دوران تفتیشی افسران نے ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے ، جس پر معزز عدالت نے ملزم کو سزا سنائی۔