گیس ری فلنگ پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )گیس کی ری فلنگ کرنیوالے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے۔۔۔
مطابق تھانہ صدر کے ایس آئی افتخار علی شاہ نے شیخ عمر میں گیس سلنڈر شاپ کو چیک کیاتوموضع سدھاری کا رہائشی مجاہد حسین موقع پر غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے پایا گیا ،دکان پر کوئی حفاظتی انتظامات بھی نہیں تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔