ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سنانواں کے نواحی علاقے میں مقامی شوگر ملز کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے۔۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آیا ٹکر لگنے سے نوجوان سڑک پر گر گیا اور ٹرالی کے پچھلے پہیوں تلے آکر شدید کچلا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو پولیس کی نگرانی میں رورل ہیلتھ سینٹر سنانواں منتقل کر دیا گیا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سنانواں کے رہائشی محمد مشتاق عمر تقریباً 25 سال کے طور پر ہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی رہی۔