کوسٹرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ،ساتھی زخمی

کوسٹرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ،ساتھی زخمی

نذیراحمدموقع پر چل بسا، شفیق تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، ڈرائیور فرار

گگومنڈی(نامہ نگار)تیزرفتارکوسٹرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق اورساتھی زخمی گیا۔تفصیل کے مطابق اڈا25/85کے رہائشی شفیق احمداورنذیراحمدموٹرسائیکل پرشہرجارہے تھے ،جب وہ جی ٹی روڈپرپہنچے توتیزرفتارکوسٹرنے انہیں ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں نذیراحمدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق جبکہ شفیق احمدشدیدزخمی ہوگیا۔زخمی کوٹی ایچ کیوہسپتال بوریوالاپہنچادیاگیا۔کوسٹرڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں