ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری شدید زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری شدید زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں 25 سالہ محمد ماجد میڈیکل سٹور پر موجود تھا کہ اچانک چار مسلح افراد آئے اور اسلحہ کے زور پر 55 ہزار روپے لوٹ لئے ۔۔۔

شہری نے مزاحمت کی اور شور مچایا تو ڈاکوؤں نے گولی مار کر اسے زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ زخمی شہری کو فوری طور پر ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج معالجے کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں یا ڈاکوؤں کی موجودگی کی فوری اطلاع دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں