چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم

وقاص کی نقدی،نعیم ،عمران کے موبائل، پروین بی بی کا سامان چھن گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، زیورات اور مویشیوں سے محروم ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ تھانوں میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد وقاص سے ڈاکو 35 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم اور سیتل ماڑی کے علاقوں میں نعیم محمود اور عمران سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مار کر موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔

تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں متین مکی سے ڈاکو 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اظہر کا موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لیا گیا۔ نیو ملتان کے علاقے میں پروین کے گھر سے چارپائیاں جبکہ زوہیب بشیر اور اسد رضا کے موبائل فونز چوری ہو گئے ۔ داؤد ابراہیم کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت کی چاندی چوری کر لی گئی۔سیتل ماڑی کے علاقے میں عارف کا موبائل، عدیل کا ڈھکن اور علیشبہ کی نقدی و موبائل چوری ہو گئے ۔ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں نویس صدیقی کا موبائل اور جاوید کی موٹرسائیکل چوری ہوئی۔ بستی ملوک کے علاقے میں شیراز اکبر کی بکریاں اور مشتاق کی بھیڑیں چوری کر لی گئیں۔دیگر وارداتوں میں سٹی جلالپور کے علاقے میں یونس کے بکرے ، آصف کا کریانہ سامان، کینٹ کے علاقوں میں محمد بلال اور محمد اجمل کے موبائل فونز، چہلیک میں سلیمان کی موٹرسائیکل، مظفر آباد میں وحید الزمان کی نقدی و طلائی زیوراتچوری ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں