وہاڑی، رکشا ڈرائیوروں کا بھاری جرمانوں کیخلاف احتجاج

وہاڑی، رکشا ڈرائیوروں کا بھاری جرمانوں کیخلاف احتجاج

جائز مطالبات پر توجہ نہ دینے پر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)اتفاق رکشا یونین وہاڑی کے زیر اہتمام شہر میں ٹریفک قوانین اور بھاری جرمانوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں رکشا ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین چودھری محمد شفیق، صدر منیر حسین بھلر، ساجد محمود اور مہر محمد حسین نے کی۔یونین رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ قوانین اور بھاری جرمانے محنت کش ڈرائیوروں کا جینا دوبھر کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر چالان دینے والے ڈرائیور محدود آمدن میں گھر کا چولہا جلا رہے ہیں اور دو ہزار روپے کا چالان ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قوانین میں نرمی اور جرمانوں میں کمی کی جائے تاکہ محنت کش طبقہ روزگار کے مواقع سے محروم نہ ہو۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں