دہشتگرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، وسیم احمد شیخ
اداروں کو ایسے مکروہ عناصر کیخلاف پوری قوت سے ایکشن لینا ہوگا،گفتگو
میلسی (نامہ نگار )نیشنل جسٹس اینڈ پیس کمیشن ضلع وہاڑی کے ایڈمنسٹریٹر وسیم احمد شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شہری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کو ایسے مکروہ عناصر کے خلاف پوری قوت سے ایکشن لینا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرکے قوم کو امن کا تحفہ دیا ہے اور اب بھی ہماری سکیورٹی فورسز اور پاک فوج بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ایسے بھر عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔پاکستان کی سالمیت اور عوام کے تحفظ کے افواج پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔