کم عمر بچوں کے ساتھ فحش حرکات کا الزام، ملزموں پر مقدمات

 کم عمر بچوں کے ساتھ فحش حرکات  کا الزام، ملزموں پر مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے کم عمر بچوں کے ساتھ فحش حرکات کے الزام میں نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

مظفرآباد پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد اختر کا بیٹا مدرسہ گیا ہوا تھا، جہاں مدرسہ کے مالی نے زبردستی اسے پکڑ کر فحش حرکات کیں۔ بچے کی رونے اور دھونے کی آواز سن کر دیگر لوگ جمع ہوئے ، جس پر ملزم فرار ہو گیا۔اسی طرح ڈی ایچ اے پولیس کو عبدالستار نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں گھر سے باہر دکان پر چیز لینے گئی تھیں۔

 دکان بند ہونے کی وجہ سے واپس گھر آ رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں۔ بیٹیوں نے شور مچایا جس پر ملزم فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں