بوریوالا:بی آئی ایس پی کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں

بوریوالا:بی آئی ایس پی کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں

بوریوالا (سٹی رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی رقوم سے غیر قانونی کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

متاثرہ خواتین اور شہری حلقوں نے الزام عائد کیا کہ بعض ریٹیلرز اور ایجنٹ سافٹ ویئر میں رد و بدل یا دیگر حیلوں بہانوں کے ذریعے دو سے تین ہزار روپے تک اضافی رقم وصول کر رہے ہیں، جس سے بیوہ، غریب، نادار اور عمر رسیدہ خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ قسط کی ادائیگی کے دوران متعدد مستحق خواتین نے شکایت کی کہ انہیں مکمل رقم فراہم کرنے کے بجائے مختلف ہتھکنڈوں سے کم رقم دی گئی۔ بعض خواتین کا کہنا ہے کہ اضافی رقم نہ دینے پر ادائیگی روک دی جاتی ہے یا دوبارہ آنے کو کہا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں