دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، ن لیگی رہنما

دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، ن لیگی رہنما

گگو منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سید ساجد مہدی سلیم، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد آرائیں، رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ بورے والا اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا خودکش دھماکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد قوم کو خوفزدہ کرنا ہے ، تاہم دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں