وہاڑی میں جعلی فیکٹری پکڑی گئی، 350لیٹر دودھ تلف
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی میں گھریلو سطح پر قائم جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری بے نقاب کر دی۔
ممتاز بازار لڈن میں کی گئی کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے 350 لیٹر مصنوعی دودھ برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران دودھ مکسنگ مشین، کنٹینرز، وے پاؤڈر، آئل اور دیگر کیمیکل مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔