سینٹری ورکر پر شہری کا بدترین تشدد، ٹانگ توڈ ڈالی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان میں صفائی کے فرائض انجام دینے والے سینٹری ورکر مظہر عباس پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل پر گرد پڑنے کے معمولی تنازع پر شہری نے بدترین تشدد کیا اور متاثرہ کی ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مظہر عباس، ولد محمد ایوب، تھانہ بی زیڈ میں دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ دوپہر تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر رشید آباد میں فاطمہ میڈیکل سینٹر کے سامنے صفائی کا کام کر رہا تھا کہ قریبی فوٹو اسٹیٹ شاپ کے باہر موجود افراد نے اعتراض کیا کہ جھاڑو دینے سے ان کی موٹر سائیکل گرد آلود ہو گئی ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔